
یہ سب کچھ بغیر کسی اضافی فیس کے فراہم کیا جا رہا ہے۔ نئے شناختی کارڈ میں اب بیک وقت دو زبانوں میں پرنٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس میں نام اور والد کا نام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں موجود ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، روایتی انگوٹھے کے نشان کی جگہ اب ایک QR کوڈ متعارف کرایا گیا ہے، جو شناخت کی تصدیق کو مزید آسان اور محفوظ بناتا ہے۔
نادرا نے نان چِپ CNIC کی ترسیل کی مدت کم کر دی ہے جو پہلے 30 دن تھی، اب صرف 6 سے 15 دنوں میں شناختی کارڈ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کے شناختی نظام میں انقلابی ترامیم
یہ تمام پیش رفت نادرا کی اس کوشش کا حصہ ہیں کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے شناختی دستاویزات کو زیادہ قابل رسائی اور موثر بنایا جائے۔
ان بہتریوں کے باوجود شناختی کارڈ لینے کی لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ پہلی بار درخواست دینے والوں کے لیے غیر چِپ CNIC اب بھی مفت جاری کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات نادرا کی سرکاری ویب سائٹ اور ہیلپ لائن پر موجود ہیں۔