24 گھنٹوں کے دوران 26ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری

فائیل فوٹو
June, 23 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی مہم کے تحت پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران26 ہزار4 سو 89 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
اسی مدت کے دوران 40ہزار 5 سو 93ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جن پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جاری کارروائی کے تحت، 600 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوچالانکیاگیا، جن میں سے 91 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں جو ماحولیاتی معیار پرپورانہیں اُترتی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ڈبل ادائیگیوں کا اعلان
علاوہ ازیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تحفظ مراکز نے رواں سال اب تک پنجاب بھر میں 33 ہزار 8 سو93افراد کی مدد کی ہے۔ ان میں 16 ہزار 4 سو 83خواتین، 12 ہزار 6 سو 22بچے اور4 ہزار 7 سو 88 خواجہ سرا شامل ہیں۔