
خواجہ آصف کے ساتھ قریبی دوست بھی موجود تھے، انہوں نے بھی وزیر دفاع کی دیکھا دیکھی نہر میں چھلانگیں لگا دیں، 75 سالہ خواجہ آصف تیراکی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، انہوں نے نہر میں خوب ڈبکیاں لگائیں ان کی تیراکی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام: موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ اس صورت حال میں وزیر دفاع کا نہر میں نہانا قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، تاحال ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
میرا فیورٹ مشغلہ بھی سوئمنگ یے
— Raja Asim (@rajaasim313) June 23, 2025
بڑے پانی میں کرتا ہوں بغیر موومنٹ کے پانی پر لیٹ بھی جاتا ہوں
پر خواجہ آصف کو داد دینی بنتی ہے کہ اس عمر میں بھی اتنی بلندی سے چھلانگ لگا رہے ہیں
جو سوئمنگ کرلیتے ہیں پانی انکو نیچے نہیں لے جاتا ۔pic.twitter.com/7rFfo0lWD9