سسرالیوں نے اولادنہ ہونے پرخاتون کو زہردیکرمارڈالا

فائیل فوٹو
June, 21 2025
شیخوپورہ : (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں دوبارہ بچہ پیدا نہ کرپانے پر سسرالیوں نے بہوکو زہردے کر قتل کردیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق حرا بی بی کی شادی 7سال قبل محمد صادق سے ہوئی تھی اوروہ ایک بیٹے کی ماں بھی ہے ۔اس کے بعد اسے کوئی اولاد نہ ہوسکی ،شوہر محمدصادق اسکی بہن صدف،غلام مصطفی،حسن مصطفی وغیرہ محمد صادق کی دوسری شادی کرنے پر بضد تھے ۔ چند ی روزقبل ملزم حرا کو کامونکی سے شہر شیخوپورہ کے محلہ دوسہرہ گراؤنڈ اپنے گھر لے آئے اور وقوعہ کے روزگھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ لڑکی فوت ہوگئی ہے ۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی علی حسن کی درخواست پرنامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔