عوام کو انورٹرپنکھوں کی فراہمی کے لیے میگا پراجیکٹ منظور

فائیل فوٹو
June, 21 2025
لاہور: (ویب ڈیسک)حکومت نے بجلی کی بچت کے لئے صارفین کوانورٹرپنکھے فراہم کرنے کامیگاپراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
انورٹرپنکھے فراہم کرنے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی،بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری سے لیسکوچیف اورنیکاکے درمیان معاہدہ ہو گا ۔
معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے ،انورٹر پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا۔ وفاق نے لیسکو سے صارفین کے بلوں کا 3 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا، ریکارڈکی بنیادپرصارفین کوانورٹرپنکھے دئیے جائیں گے ۔ ملک بھر میں 8کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ،8 کروڑ پنکھے تبدیل کی وجہ سے سالانہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت کی جا سکے گی۔