سول سوسائٹی کی جانب سے 'معرکہ حق شہداء فورم' کا قیام
'معرکہ حق شہداء فورم' نے بھارتی جارحیت کے شہداء کو انصاف دلانے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا
معرکہ حق شہداء فورم نے بھارتی جارحیت کے شہداء کو انصاف دلانے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) سول سوسائٹی کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف 'معرکہ حق شہداء فورم' کے قیام کے بعد بھارتی جارحیت کے شہداء کو انصاف دلانے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سول سوسائٹی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، ٹرسٹ شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ اپنے خوں سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی آواز بنیں گے، مودی حکومت کو اس کی ننگی جارحیت اور معصوم شہیدوں کے خوں کا حساب دینا ہوگا، ٹرسٹ اہلخانہ کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت فراہم کرے گا۔

سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کے لیے فوری طور پر قومی سطح پر فنڈ  قائم کرے، معرکہ حق شہداء فورم” صرف ایک نمائشی ٹرسٹ نہیں، بلکہ بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی مربوط حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورم کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو قومی یادداشت کا حصہ بنانا اور بھارتی بیانیے کا مؤثر جواب دینا ہے، متاثرہ خاندانوں کو ہر سطح پر سپورٹ فراہم کرنے اور بھارتی مظالم پر عالمی بیداری کی مہم کا اعلان کرتے ہیں، ہمُ شہدا کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور شہداء کے لواحقین کو انکا جائز حق دلا کر رہیں گے۔