فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایس آئی چیف اور ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکا تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان کی عکاسی کا مظہر ہے،اس اہم ملاقات سے علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنا امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی سٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے، امریکی صدر سے فیلڈ مارشل کی ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکہ علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پاکستان کا جنوبی ایشیا میں کردار واضح کرتا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آئی لو پاکستان، وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، پاکستان اہم ایٹمی طاقت ہے ، پاکستان کے آرمی چیف ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ۔