
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید ذوالفقار بخاری نے پی ٹی آئی رہنما لالا رفیق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تحصیل جنڈ ہی نہیں، بلکہ پاکستان تحریکِ انصاف ، میں اور عمران خان ایک مخلص، وفادار اور نڈر سپاہی سے محروم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ
انہوں نے کہا کہ لالہ رفیق ایک ایسا کارکن جس نے کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بھی اسی جرات سے جنگ لڑی، جیسے وہ ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ ظلم، جبر اور سیاسی انتقام کے دور میں بھی وہ اپنی وفاداری سے ایک چٹان کی مانند ڈٹے رہے، نہ لالچ، نہ خوف، بس ایک وفادار ساتھی، جو ہر مشکل میں ساتھ نبھاتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ذاتی صدمہ ہے، ایک قابلِ فخر دوست، ایک بے لوث ساتھی اور ایک نظریاتی سپاہی آج ہم سے جدا ہوگیا، ان کی جدوجہد، وفاداری اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین