شہر قائد ایک بار پھر لرز اٹھا
Karachi Earthquake
فائیل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تک تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں پیش آیا۔ زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان نہی ہوا۔

ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  فالٹ لائن معمول پرواپس آرہی ہے، کراچی اور اس کے  گردونواح میں تین سے چار روز تک  مزید زلزلہ آنے کا امکان ہے تاہم ان کی نوعیت معمولی سے معتدل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں گزشتہ 4 روز سے زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے جآرہے ہیں، جن کی گہرائی دس کلو میٹر جبکہ مرکز، قائد آباد، گڈاپ اور ڈی ایچ اے تھا۔

ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر نے شہر میں شدید زلزلے کی پیشگوئی کی تھی۔

ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، شہر میں زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں