سندھ حکومت کے ترجمان ڈپریشن میں حواس باختہ ہو گئے ہیں: عظمیٰ بخاری
 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سندھ حکومت کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی سندھ والوں کا پرابلم کیا ہے ؟ کبھی کہتے ہیں وزیراعلیٰ نظر کیوں نہیں آئیں، کبھی کہتے کہ ان کو شہروں کی صفائی کے لیے خود آنا پڑتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کے ترجمانوں کی فورس ڈپریشن اور ٹینشن میں بالکل ہی حواس باختہ ہو گئی ہے، مریم نواز کو عوام کی طرف سے جو داد مل رہی اس سے آپ کا جل جل کے برا حال ہورہا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صفائی آپریشن مکمل ہونے پر مریم نواز نے ورکرز کےلیے 10,10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے، بلدیاتی نظام پنجاب کا ہے اس بلدیاتی نظام کی تکلیف سندھ حکومت کو کیوں ہورہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جو بلدیاتی نظام سندھ میں ہے اس میں صرف ایک میئر کا میڈیا میں ون مین شوہے، کراچی کے میئر کے علاوہ پورے سندھ میں کوئی بلدیاتی ادارہ نظر نہیں آتا،کراچی کے میئر کو کراچی سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عید کے تیسرے دن بھی سندھ کی فوٹیجز لوگ دیکھ رہے ہیں جہاں کوڑا پڑا ہوا ہے، سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔