
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 9 مئی سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود ایس ایس پی انویسٹی گیشن پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود آپ نے 2 یو ایس بیز پیش نہیں کیں، طلبی کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہ ہونا واضح طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، آپ کا طرز عمل عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر فیصلہ میں تاخیر کرنے کے مترادف ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کا عدالت پیش نہ ہونا سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے، کیوں نہ آپکے خلاف اے ٹی اے کی دفاعی 37کے تحت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: نیب کو 11 جون تک وقت مل گیا
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو جاری شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ کیوں نہ آپ کے طرز عمل کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے،کہ آپ نے ۔لک کی سب سے بڑی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ 11 جون کو عدالت پیش ہو کر عدم حاضری کی وضاحت کریں۔