باغ جناح میں بنایا گیا انڈ گروانڈ واٹر ٹینک بحال کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے باغ جناح میں بنایا گیا انڈ گروانڈ واٹر ٹینک بحال کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے باغ جناح میں بنایا گیا انڈ گروانڈ واٹر ٹینک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر واٹر ٹینک سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا عبوری حکم جاری کی۔ عدالت نے پانی سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ پانی کے میٹرز کے حوالے سے محکمہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ بھی طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہری تک قونصل رسائی

عبوری حکم میں کہا گیا کہ ممبر جوڈیشل واٹر کیمشن نے درختوں کی کٹائی سے متعلق رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی، پنجاب میں نئے درخت لگانے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے سے متعلق موٹر وے پولیس نے رپورٹ عدالت پیش کی۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ رپورٹ میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، قصور کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بحال کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا گیا، ڈپٹی کمشنر قصور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مختصر عرصے میں بحالی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔