مدرسے کے استاد کی کمسن طالبعلم سے بدفعلی،ملزم گرفتار
Madrassa Child Abuse Case
فائل فوٹو
مظفر گڑھ:(کاشف ندیم) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے تھانہ بیٹ میر ہزار خان کی حدود میں واقع ایک مدرسے میں استاد کی جانب سے کمسن طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدرسے کے استاد نے اپنے کم عمر شاگرد کو مالش کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بیٹ میر ہزار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور متاثرہ بچوں کو انصاف فراہم کریں۔