بارشیں یا گرمی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
weather forecast in pakistan
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، جبکہ لاہور میں بادل برسنے کا امکانات واضح ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ آئندہ ہفتے بارش ہونے کا امکان ہے، جو گرمی کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے، تاہم بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

دوسری جانب لاہور میں آج سورج اپنے پورے جلال کے ساتھ چمک رہا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی آئی ہے، لیکن گرمی کی شدت بدستور قائم ہے۔ آج لاہور میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت ہلکی ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران لاہور میں بارش کا امکان موجود ہے، جو گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ بارش سے موسم معتدل ہونے اور درجہ حرارت میں واضح کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسم کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھیں اور موسمیاتی ایپلی کیشنز یا محکمہ موسمیات کی اپڈیٹس سے باخبر رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ موسمی تبدیلی کیلئے پیشگی تیاری کی جا سکے۔