حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کا انقلابی منصوبہ

فائیل فوٹو
June, 1 2025
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے صارفین کو بجلی کی بچت کرنے والے پنکھوں کا 70 فیصد حصہ آسان ماہانہ اقساط پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد عوام کے بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہےاس اقدام کے تحت 70 فیصد انرجی سیونگ پنکھے صارفین کو فراہم کیے جائیں گے جو روایتی پنکھوں کے مقابلے میں تقریباً آدھی بجلی استعمال کرتے ہیں
واضح رہے کہ اقساط کی رقم براہ راست بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جائے گ
وزارت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ 7.41 روپے فی یونٹ بجلی کے ریلیف کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ انرجی سیونگ سیلنگ فینز صرف 45 سے 55 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ عام پنکھے 80 سے 130 واٹ تک بجلی کھاتے ہیں، ایک گھر جہاں چار ایسے پنکھے استعمال ہوں وہاں ماہانہ 70 سے 80 یونٹ بجلی کی بچت ممکن ہے جس سے ماہانہ بل میں 15 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
علاوہ اذیں وزارت نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں میں انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ توانائی بچانے والے آلات کی طرف منتقلی نہ صرف صارفین کے بل کم کرے گی بلکہ توانائی کے بحران کے دوران ملک کو بھی مدد فراہم کرے گی۔