پی آئی اے نے عید پر عوام کو خوشخبری سنا دی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عیدالاضحٰی کے دوران کینیڈا اور پاکستان کے درمیان چلنے والی پروازوں پر خصوصی 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عیدالاضحٰی کے دوران کینیڈا اور پاکستان کے درمیان چلنے والی پروازوں پر خصوصی 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے عید کے موقع پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت کینیڈا اور پاکستان کے درمیان چلنے والی مخصوص پروازوں پر 10 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عید کے موقع پر سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔

ٹکٹ کی بکنگ کیلئے مسافر پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ www.piac.com.pk  کے زریعہ، 021-111-786-786 پر کال کر کے یا پھر کسی بھی قریبی پی آئی اے بکنگ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں، چونکہ رعایت صرف منتخب پروازوں پر دستیاب ہے، اس لیے جلدی فیصلہ کرنا بہتر ہوگا۔ یہ آفر فوری طور پر نافذ العمل ہے، اس لیے سفر کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے بہترین موقع
ہے۔
 
واضح رہے یہ رعایتی آفر 22 مئی سے 19 جون 2025 کے درمیان تمام سفر کرنے والوں کیلئے ہوگی جبکہ مسافر 5 جون 2025 تک ٹکٹ بک کروا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے عید کے دوران عام طور پر فضائی سفر کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، ایسے میں پی آئی اے کی جانب سے دی گئی یہ رعایت نا صرف پردیسی پاکستانیوں کیلئے راحت کا باعث بنے گی بلکہ عید کی خوشیوں کو دوبالا بھی کرے گی۔