سب انسپکٹر کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
May, 31 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب پولیس، شیخوپورہ ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 41 اسامیوں کیلئے 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
لاہور ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 54 اسامیوں کیلئے 76 امیدوار، لاہور ریجن (سروس کوٹہ) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 299 اسامیوں کیلئے 484 ،فیصل آباد ریجن (سروس کوٹہ) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 75 اسامیوں کیلئے 333 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرستیں دستیاب ہیں۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ کاغذات ہمراہ لائیں۔