تفصیلات کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے فیسوں میں اضافے کی تجاویز حکومت کو ارسال کر دی ہیں، جو ممکنہ طور پر بجٹ 2025-26 کا حصہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس جو اس وقت 1200 روپے ہے، اسے بڑھا کر 5000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح 1000 سی سی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فیس 2000 روپے سے بڑھا کر 11000 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
1800 سی سی سے زائد کی بڑی گاڑیوں پر بھی بھاری بوجھ ڈالنے کی تیاری کی گئی ہے، جن کی رجسٹریشن فیس 3000 روپے سے بڑھا کر 22000 روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پمپس پر پیٹرول چوری کیخلاف حکومت کا انقلابی قدم
ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کو بھی نہیں بخشا گیا، ان کی رجسٹریشن فیس 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف گاڑی خریدنے والے افراد پر بوجھ بڑھے گا بلکہ آٹو انڈسٹری پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور رجسٹریشن نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔
عوامی حلقے اس ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور بجٹ میں اس فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔