
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عالیہ حمزہ کو پنجاب کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو سیاسی کمیٹی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا۔
خیال رہے کہ سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے، آج ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جس پر عمران خان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع بت بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملاقات کےد وران سینیٹر علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے اور شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہدایت دی ہے پارٹی لیڈر شپ تحریک کی بھرپور تیاری کرلے، اب اگر کوئی عملی طور پر سامنے نہ آیا تو یہ ناقابل برداشت ہو گا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔