
جاری کردہ رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، گرمی کی شدت نے کئی شہروں میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان میں 42 ڈگری
پشاور، مظفرآباد میں 39 ڈگری
اسلام آباد میں 38 ڈگری
کراچی میں 37 ڈگری
کوئٹہ میں 34 ڈگری
جبکہ گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے بعض علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔