حسن علی کی والدہ کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی والدہ سے ڈاکو 2 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
فائل فوٹو
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی والدہ سے ڈاکو 2 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کے مطابق کرکٹر حسن علی کی والدہ بازار جانے کے لیے سڑک پر اپنے دوسرے بیٹے خرم کی منتظر تھیں کہ اس دوران ڈاکو ان کا پرس چھین کر رفوچکر ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حسن علی کے بھائی خرم علی نے بتایا کہ والدہ کے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کیش موجود تھا، 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان والدہ سے پر چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ سیف سٹی گوجرانوالہ سے بھی واقعہ رپورٹ طلب کی گئی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی گوجرانوالہ کی نگرانی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے جیو فینسنگ کا عمل جاری ہے اور قریبی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو گا اور اسے قرار واقعی سزا ملے گی۔