پنجاب حکومت کا 28 مئی کو سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

فائیل فوٹو
May, 27 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کرتے ہوئے سکولوں میں چھٹیوں کا آغاز ایک روز مؤخر کر دیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 28 مئی کو یومِ تکبیر کی تقریبات کے باعث سکول بدھ کے روز کھلے رہیں گے اور چھٹیاں اب 29 مئی سے شروع ہوں گ
نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ یومِ تکبیر کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں
یوم تکبیر پرسکولوں میں صبح کی اسمبلی بشمول قومی ترانہ، یومِ تکبیر کی اہمیت پر تقریری مقابلے، آرٹ اور پوسٹر ڈرائنگ کے مقابلے، ملی نغموں کی پرفارمنس اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تقریبات ضلعی سطح پر منعقد ہوں گی اور جیتنے والے طلباء کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
حکام نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ ان تقریبات میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا جائے تاکہ طلبہ میں حب الوطنی، امن اور سائنسی ترقی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہونی تھیں تاہم اب تعطیلات کا باقاعدہ آغاز 29 مئی سے ہو گا۔