پاکستانی کوہ پیماء نے تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا
Saad Munawar
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے باہمت کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیر لیا۔

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے باہمت کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیر لیا۔

رپورٹس کے مطابق سعد منور نے یہ کارنامہ ڈاوا گیالجی شیرپا کی رہنمائی میں انجام دیا، گزشتہ روز 8,848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا، سرد موسم، کم آکسیجن اور سخت راستے کو عبور کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کے سب سے مشکل اور خطرناک ٹریک کا سامنا کیا اور پاکستان کا نام ایک بار پھر سے بلند کر دیا۔

مزید یہ کہ سعد منور اس سے قبل بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جب انہوں نے جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی کامیابی سے سر کیا تھا۔ اب ماؤنٹ ایورسٹ کی فتح نے انہیں پاکستان کے نمایاں کوہ پیماؤں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔

یاد رہے کہ ان کی کامیابی نہ صرف انفرادی عزم اور محنت کا نتیجہ ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے بھی ایک عملی مثال ہے کہ لگن اور حوصلے کے ساتھ کوئی بھی منزل دور نہیں۔

علاوہ ازیں یہ مہم نہ صرف ایک ذاتی فتح ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی ایک اعزاز ہے جس نے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا احساس دلایا۔