
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
ترجمان کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا، تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور طلبہ کو تعلیمی و تحقیقی میدان میں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ سکیم ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے، اور صرف انہی طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جو میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔
سکیم میں شرکت کے لیے طلبہ کو مخصوص ویب پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنی ہوتی ہے، جس میں ان کا تعلیمی ریکارڈ، تعلیمی ادارہ،CNIC اور دیگر تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد تمام درخواستوں کو جانچنے کے بعد میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ پہلے یہ تاریخ 20 مئی مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے بڑھا کر یکم جون 2025 کر دیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔
حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق ترقی کے سفر میں شامل ہو سکیں۔ لیپ ٹاپ سکیم اسی ویژن کا ایک اہم قدم ہے۔
تعلیمی ماہرین اور طلبہ کی تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام یقینی طور پر ڈیجیٹل خواندگی میں اضافے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔