بھارت کی 22 چوکیاں ہمارے قبضے میں ہیں،حنیف عباسی
 Pakistan Retaliation Strike against india
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارت کیخلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرائے ہیں، اور بھارت کی 22 چوکیاں بھی ہمارے پاس ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ابھی تو ہم نے صرف ایک جہاز اُڑایا ہے، ایف-16 تو باقی ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کو نیویارک ٹائمز نے بے نقاب کر دیا

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو نریندر مودی امریکا کی طرف بھاگا اور مدد کی درخواست کی، پاکستان نے اپنے 33 شہداء کا بدلہ لیا ہے اور قوم ان شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی۔

حنیف عباسی نے اس موقع پر قوم کے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اُن شہداء کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا،جب نور خان ایئربیس پر حملہ ہوا تو پوری پاکستانی قوم اس ایئربیس کی طرف دوڑی، یہ ہے ہماری قوم کا جذبہ۔