
ذرائع کے مطابق ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئےہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔
ڈوزیئر کے متن کے مطابق پاکستان امن کاعلمبردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئےہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکےجنگ کاماحول بنایا، بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنے کردار پرسوالات اٹھائے۔
ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئےمخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکرہے، بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اورشہری شہید ہوئے، بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئرمیں پیش کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کو نیویارک ٹائمز نے بے نقاب کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں کہا گیا پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی اوربھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
ڈوزیئر کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کیے گئے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ڈوزیئرمیں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے، پاکستان نےبھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے، پاکستان نےسچائی اور حقائق بیان کر کے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کر دیا ہے۔