پنجاب پبلک سروس کمیشن/ فائل فوٹو
May, 14 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اطلاعات و ثقافت، خزانہ، معدنیات، بلدیات، ہوم، ہاؤسنگ، آبپاشی اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب کونسل آف آرٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر اینڈ ایڈمن) کی خواتین کوٹے پر مشتمل 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر) کی ایک اسامی کیلئے 5 امیدوار، محکمہ معدنیات میں جیالوجسٹ کی 2 اسامیوں کیلئے 11 امیدوار، بلدیات اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں میونسپل آفیسر (فنانس)، ڈپٹی میونسپل آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 6 اسامیوں کیلئے 31 امیدوار کامیاب ہوئے۔
اسی طرح محکمہ خزانہ کے تحت پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر (BS-17) کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار، پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی اور محکمہ داخلہ میں سکیورٹی انچارج کی اسامیوں کیلئے 3 امیدوار، راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر کی اسامی کیلئے ایک امیدوار، محکمہ آبپاشی میں سب انجینئر (سول) ملتان زون کی 13 اسامیوں بشمول خواتین کوٹہ کی 2 سیٹوں کیلئے 13 امیدوار تحریری امتحانات میں کامیاب ہوئے جبکہ اقلیتوں کے کوٹے پربھی ایک امیدوار کامیاب ہوا۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کئے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔