پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا: خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کے لیے مزید خاموش رہنا ممکن نہیں رہا، پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا
وفاقی وزیر خواجہ آصف/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کے لیے مزید خاموش رہنا ممکن نہیں رہا، پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عرب ٹی وی الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، مگر بھارت کی مسلسل جارحیت نے خطے کو تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ہمارا صبر جواب دے چکا، تین روز سے بھارتی کارروائیاں دیکھ رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ذمہ دار ریاست کے طور پر ایکٹ کرتا ہے، بھارت کے 78 طیارو ں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، ہم نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے، بھارت کشیدگی میں کمی کی بجائے  صورتحال مزید کشیدہ کر رہا ہے، صورتحال بگڑنے کی صورت میں کشیدگی بین الاقوامی سرحدوں تک پھیل سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی ماحول پیدا کر رہے ہیں، بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، تو بھارت نے اسے مسترد کر دیا، اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے، اگر بھارت نے حملے جاری رکھے تو پاکستان جواب دینے میں تاخیر نہیں کرے گا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں