بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباسی طوری کی نماز جنازہ ادا
 آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضی عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
اسلام آباد : (سنو نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضی عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے بیٹے 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف ، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ ، اعلی سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، جوان، سول افسر ان اور شہید کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی شریک ہوئے۔

نماز جنازہ کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی دلیر افواج ہر محاذ پر بھارتی جارحیت کا مضبوط اور دوٹوک جواب دے رہی ہیں، بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کا بدترین مظاہرہ ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارتی حکومت کی جارحانہ اور تکبرانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جارحانہ اقدامات خطے اور دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ظالمانہ بھارتی جارحیت کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا اور اہل خانہ کو ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔  

دوسری جانب مریدکے اور مظفرآباد میں بھی بھارتی جارحیت سے شہید ہونیوالوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں