بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب ضرور دیا جائے گا: عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو بھرپورٹ مؤثر جواب ضرور دیا جائے گا۔
فوٹو بشکریہ فیس بک
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو بھرپورٹ مؤثر جواب ضرور دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اپنے پالیسی بیان کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں ملکی سلامتی مضبوط اور قابل اعتماد ہاتھوں میں ہے، بھارت کو ضرور جواب دیا جائے گا اور وہ فیصلہ کن ہوگا، اس کی ٹائمنگ کا فیصلہ پاک فوج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور رافیل جیسے جدید طیاروں کا استعمال کیا لیکن پاک فوج نے جرات مندی سے ان کا مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی ٹیکنالوجی پر غرور تھا، لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی جس کے بعد اس نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی، دشمن نے بزدلی سے حملہ کیا، مگر ہماری افواج نے بھرپور جواب دے کر ثابت کیا کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت صرف طیارے نہیں بلکہ اپنی انا بھی گرا بیٹھا ہے، وہ رافیل کا ملبہ چھپانا چاہتا تھا لیکن اب پوری دنیا اس کا مشاہدہ کر رہی ہے، ہم اپنے جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دشمن اب ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری ایئر ڈیفنس نے 25 میں سے کئی ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور کئی کو جام کر کے گرایا، اصل طاقت جہاز میں نہیں، پائلٹ میں ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی پسپائی پاکستان کی فتح کی علامت ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا اور 40 سے 50 فوجی ہلاک ہوئے، جو پاکستان کی دفاعی برتری کا ثبوت ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ردعمل ناگزیر ہے لیکن یہ جلد بازی میں نہیں ہوگا، پاک فوج صورتحال کا بغور جائزہ لے کر وقت اور طریقہ کار خود طے کرے گی اور دشمن کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ کبھی بھلا نہ سکے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں