بہاولپور: بھارتی فوج کے بزدلانہ میزائل حملے میں مسجد شہید
 بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے میں مسجد شہید ہو گئی۔
فوٹو سکرین گریب
بہاولپور: (سنو نیوز) بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ میزائل حملے میں مسجد شہید ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے مذموم عزائم کیلئے پاکستان پررات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے حملےمیں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا، بھارتی حملے کی وجہ سےمسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کئے جاتے، بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں بہاولپور میں نہتےاورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایاگی، بزدلانہ حملےمیں معصوم بچی، ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں، بھارت نےرات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی طرف سےبھارتی بلا جواز حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، پاکستان ایئرفورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت بھارت کے پانچ طیارے مارے گرائے ہیں۔

افواج پاکستان کی جانب سے جوابی کاروائی میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا، نکیال، جولی، بڈوری پیرکنٹھی اور تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی فوجی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں