
صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، جبکہ آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے ہر انچ کی حفاظت ہمارا ایمان ہے، اور دشمن کو مؤثر جواب دیا جائے گا۔
مریم نواز نے قوم سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنے وطن کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب پولیس، اسپیشل برانچ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تمام اسٹاف کو فوری طور پر اپنی ڈیوٹیاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
پنجاب کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور شہری دفاع کے اداروں کو بھی الرٹ کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی اس بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔