9 مئی مقدمات:پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 32 کارکنان پر فردجرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنان پر فرد جرم عائد کردی۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنان پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمان حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروز آباد پولیس نے درج کیا تھا، مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، فہیم خان، عالمگیر خان سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا ۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے ریاست کیخلاف نعرے بازی کی اور لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے بانی عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاری ایک بہت بڑے سیاسی بحران کا پیش خیمہ بنی۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج شروع ہوا، کئی شہروں میں مظاہرے پرتشدد ہوگئے، فوجی تنصیبات اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا جس پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت و پرتشدد مظاہروں میں شریک کارکنان پر مقدمات درج ہوئے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں