عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi and Bushra Bibi
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے مختلف مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث عمران خان کی 6 مختلف مقدمات اور بشریٰ بی بی کے ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ممکن نہ ہو سکی۔ عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ 20 مئی مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمہ میں بھی الگ سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت ملتوی کرتے ہوئے 20 مئی کی تاریخ مقرر کی۔

شیر افضل مروت کا موجودہ حالات میں عمران خان کو ساتھ بٹھانے کا مشورہ

 

واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں سیاسی جلسوں، احتجاج، اور مبینہ قانونی خلاف ورزیوں سے متعلق الزامات شامل ہیں۔ ان مقدمات میں پیش رفت نہ صرف سیاسی حلقوں بلکہ عوامی سطح پر بھی گہری نظر سے دیکھی جا رہی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.16 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.06 ▼ 0.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.66 ▲ 1.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,256 ▼ 14,010
Gold 22K Per Tola 392,568 ▼ 12,843
Gold 21K Per Tola 374,724 ▼ 12,259
Gold 18K Per Tola 321,192 ▼ 10,508
Silver Per Tola 6,299 ▼ 321
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 52.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.54 ▼ 1.49
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں