بارش برسانے والا سسٹم دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کو تیار
weather forecast in pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ گرمی کے ستائے عوام کو جلد ہی بارشوں سے ریلیف ملنے والا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق 2 روز بعد ایک نیا بارش برسانے والا سسٹم مغربی سمت سے پاکستان میں داخل ہوگا جو نہ صرف درجہ حرارت میں کمی لائے گا بلکہ موسم کو بھی خوشگوار بنائے گا۔

اس وقت صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک اور گرم موسم کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم کچھ شہروں میں گرد آلود ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئے گی اور موسم میں ہلکی خنکی محسوس کی جا سکے گی۔

بھارت کی آبی جارحیت،دریائے چناب میں پانی چھوڑدیا

 

لاہور میں موجودہ درجہ حرارت کی صورتحال کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا کی رفتار بڑھنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی بھی متوقع ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 روز بعد آنے والا مغربی سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا باعث بنے گا، جس سے نہ صرف درجہ حرارت میں واضح کمی آئے گی بلکہ گرمی سے ستائے عوام کو سکھ کا سانس لینے کا موقع بھی ملے گا۔