مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں، شیخ وقاص
Sheikh Waqas Akram
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم/فاعل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سردار علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔

تفصیل کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے متعلق کچھ تحفظات تھے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ بھی ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، 26 ویں ترمیم پر بھی ان  سے بات ہوئی تھی، 26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔