عدالت کا عالیہ حمزہ کو رہا کرنے کا حکم
PTI Leader Aalia Hamza
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے کیس کی سماعت کے دوران عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

عالیہ حمزہ کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں ان کے ساتھ مزید 5 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ اور دیگر افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہنے کا کہا گیا تھا، تاہم انہوں نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں ان کیخلاف شاہراہ عام کو بلاک کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب عالیہ حمزہ کی رہائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔