
واضح رہے کہ نعیم الحسن پاکستان کے اُن سفارت کاروں میں شامل تھے جنہوں نے کئی دہائیوں تک ملکی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف ممالک میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔ ان کا شمار پاکستان کے تجربہ کار اور سنجیدہ مزاج سفارت کاروں میں ہوتا تھا۔
انہوں نے 1996 سے 1998 تک جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں سارک نے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کیلئے کئی اقدامات کیے، جنہیں آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
سال 2001 میں وہ سفارتی خدمات سے ریٹائر ہوئے اور کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ گزارے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کینیڈا کے شہر مسی ساگا کی معروف اسنا مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اووکول کے مقامی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
نعیم الحسن کے انتقال پر سفارتی و سیاسی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ متعدد سابق سفارت کاروں اور اہم شخصیات نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔