پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی وکٹیں گرا دیں
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی وکٹیں گرا دیں
پاکستان مسلم لیگ ن/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی وکٹیں گرا دیں۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سے مسلم لیگ ن کے ورکروں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور گورنر ہاؤس میں آئے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرور ہے لیکن خاموش تماشائی نہیں بنے گی، صوبے کے عوام کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر آواز بلند کرتا رہوں گا۔

سردار سلیم حید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مسلم لیگی ورکروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی صوبے میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی، پیپلز پارٹی سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی، پنجاب کی عوام پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیالکوٹ پی پی 52 کا الیکشن پیپلز پارٹی کے ریوائیول کا سبب بنے گا۔ بلاول بھٹو جلد پی پی 52 کے انتخابات میں پارٹی رہنمائوں کو گائیڈ لائن دینگے۔