ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری

ہائر ایجوکیشن کمیشن اب سے پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کو روزگار فراہم کرے گا
April, 21 2025
لاہور: (سنو نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن اب سے پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کو روزگار فراہم کرے گا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے کل آخری روز ہے، منتخب پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا و طالبات کو 1 سال کیلئے جامعات میں تعینات کیا جا ئیگا، منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق گزشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدوارپروگرام کیلئے اہل ہوں گے، امیدواروں کی عمر کی حد 40 سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے، منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلی ٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4 ہفتوں کی تربیت دی جائے گی، پی ایچ ڈی امیدوار 22 اپریل تک ایچ ای سی کے پورٹل پردرخواست دے سکیں گے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025