سیالکوٹ: پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
سیالکوٹ: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 22اپریل کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے،30اپریل کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی،3مئی کو ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 13مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے جبکہ یکم جون 2025 بروز اتوار پولنگ ڈے ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ محمد اقبال کو اے ڈی سی آر ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے، عامر شہزاد ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سمبڑیال اور ناصر محمود ججہ تحصیلدار سمبڑیال اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےالیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 102 کے تحت الیکشن شیڈول جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کی نشست چودھری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، ارشد جاوید وڑائچ مرحوم مسلم لیگ ن کی سیٹ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

 

ے نمبر پر رہے تھے۔