پنجاب حکومت کا بجٹ جون میں پیش کرنے کا فیصلہ

پنجاب بجٹ 2025-26/ فائل فوٹو
April, 18 2025
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے دوسرے ہفتے بلایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے محکموں کو بجٹ تجاویز مرتب کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب کے نئے مالی سال بجٹ 2025-26 وزیر اعلی کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔