پی ٹی آئی میں ایک نہیں بہت دھڑے ہیں، جنید اکبر
Junaid Akbar
فائل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا جنید اکبر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ایک نہیں بہت سے دھڑے موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے باتر چیت کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ہر بندےکو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف رائے تو موجود ہوگا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جس بندے پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی آگے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں صرف عمران خان اور اس کے ورکرز ہیں، ابھی تو پارٹی میں کوئی بڑا نام نہیں رہ گیا سب ہمارے جیسے ہی عام لوگ ہیں، پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی، ذاتی ووٹ والے اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں نہیں ہیں ، سب چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے لوگ کیوں نہیں نکل رہے یہ سوال پنجاب کی قیادت سے پوچھا جائے، خیبر پختونخوا سے تو آج بھی لوگ نکل رہے ہیں تاہم ہمارے ورکرزکو ڈرایا جاتا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں