کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے
سابق ضلع ناظم ملک اسد خان / فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں پنڈی روڈ گمبٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ملک اسد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہے۔

واضح رہے کہ ملک اسد سابق آئی جی پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔ اس سے قبل ملک اسد کے 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ سابق سی سی پی او پشاور ملک سعد کو پشاور ڈھکی دلگراں کے قریب خود کش بم دھماکا میں شہید کیا گیا، جبکہ سب سے بڑے بھائی ملک سلیم کسٹم کے اعلیٰ افسر تھے، جن کو کراچی میں چند سال قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس سے قبل آج ہی خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سول جج اور وکیل کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کا واقعہ رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جس میں سول جج ایڈمن محمد حیات اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان کے قتل سمیت سابق ضلعی ناظم کوہاٹ ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس افسران کو افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں