دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں: آرمی چیف
 چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں،آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور بیرون ملک پاکستانی اسکی عمدہ ترین مثال ہیں ،آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے، ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں "جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔

آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے مخاطب ہو کر کہا آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپکی میراث ایک اعلیٰ معاشرے ، نظریئے اور تہذیب سے ہے،نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں، نہ جھکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے، ان کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے، ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں بلکہ آپ ایک عظیم اور طاقتور ملک کے نمائندے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا،پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے،سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکاء نے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا بھی نعرہ لگایا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں