
زرعی اتھارٹی کے قیام کا بل وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، زرعی اجناس کی تجارت اور طلب و رسد کے معاملات کو باضابطہ بنایا جائے گا،اتھارٹی زراعت سے متعلق تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ذمہ داری نبھائے گی۔
نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی تشکیل کا مجوزہ بل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کے لیے وفاقی کابینہ کا ممکنہ اجلاس کل شام چھ بجے بلانے کی تیاریاں کی جارہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر کابینہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کابینہ ارکان کو بیلاروس کے کامیاب دورے پر اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں پیر روشن انسٹیٹیوٹ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے ریکٹر کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ مستحکم سرمایہ کاری سکوک فریم ورک کا معاملہ بھی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں الیکٹرونک جرائم کی روک تھام کے علاوہ دیگر رولز کی منظوری بھی دی جائے گی، بحریہ یونیورسٹی کاج آف میڈیسن اسلام آباد کا معاملہ توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ کابینہ سے مخصوص غیر رجسٹرڈ ادویات کی امپورٹ میں چھوٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔



