
عدالت عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں جیل میں بہتر رہائش، صحت کی سہولتیں، اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اس لیے کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں رہتے ہوئے مختلف مسائل کا سامنا ہے،اس لیے عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ انہیں خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ان کی صحت اور دیگر ضروریات کی دیکھ بھال بہتر طریقے سے ہو سکے۔
عدالت نے اس درخواست پر غور کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ اس پر آئندہ سماعت کے دوران فیصلہ کیا جائے گا۔



