سوشل میڈیا پر مہم کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 5 رہنما دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب
 سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف تضحیک آمیز مہم چلانے کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو دوبارہ طلب کرلیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف تضحیک آمیز مہم چلانے کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو دوبارہ طلب کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طلبی کے حوالے سے ایف آئی اے نے نوٹس بھی جاری کردیا، نوٹس سیکشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبح 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں میں حماد اظہر ، عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس آپ سے متعلق کافی حد تک مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ یا تو معاملے میں ملوث رہے ہیں یا حقائق کو جان بوجھ کر چھپا رہے ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماؤں کو اصل شناختی کارڈ اور شواہد کے ساتھ ساتھ اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.41 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.25 ▼ 0.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.28 ▼ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.26 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 370,503 ▲ 2,579
Gold 22K Per Tola 339,628 ▲ 2,364
Gold 21K Per Tola 324,190 ▲ 2,257
Gold 18K Per Tola 277,877 ▲ 1,934
Silver Per Tola 4,292 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,289 ▲ 14.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 314.00 ▼ 4.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں