
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں اس فیصلے کی تفصیلات سامنے آئیں۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کیخلاف مکمل ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا، اور ان کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔
محسن نقوی نے ہدایت دی کہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط پر تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں، تاکہ مستقبل میں غیر قانونی امیگریشن اور جعلی دستاویزات کے استعمال کا سدباب کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف بھکاریوں اور غیر قانونی تارکین وطن کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بھی بہتر ہوگا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔



