پاراچنار:مسافرآ پے سے باہر ہوگیا،ڈرائیور کا کان چبا ڈالا

September, 11 2024
خیبرپختونخوا: (ویب ڈیسک)پاراچنار میں ایک حیرتناک پیش آیا ہے جہاں صرف 20 روپے پر ہونے والی بحث میں مسافر غصے پر قابو نا رکھ سکا اور وین ڈرائیور کا کان چبا ڈالا۔
افسوسناک واقعے کے بعد ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کرائی کہ ملزم وہاب علی اور اس کی ایک ساتھی خاتون مسافر کو شہر سے اٹھایا اور کالج کالونی میں اتاردیا، منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے ادا کیے اور 20 روپے کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگا۔ڈرائیور نے انکار کیا کہ کرایہ اتنا ہی بنتا ہے تو وہاب علی نے یہ سن کر حملہ کر دیا اور اس کا کان کاٹ لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
بعد ازاں پولیس نے زخمی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم وہاب علی کوفوری طور پر گرفتار کر لیا ہے۔
ضرور پڑھیں

چائے پیش کرنے کے انداز پر سکول پرنسپل نے چپراسی کو جیون ساتھی چن لیا
August, 31 2025

اگر آپ کے پاس یہ پرانا پاکستانی نوٹ ہے تو آپ بھی کروڑ پتی بن سکتے ہیں
August, 29 2025

ایپل کمپنی کا آئی فون 17 کی لانچ کی تاریخ کا اعلان
August, 28 2025

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں پر فلڈ ایمرجنسی نافذ
August, 28 2025